کراچی(ذیڈ اے کھرمنگی) کراچی پریس کلب پر گلگت بلتستان کے طلباء اور قراقرام نیشنل موومنٹ کا الگ الگ مظاہرہ ہوا جس میں گلگت بلتستان میں عائد کیے جانے والے غیر قانونی ٹیکس کو لے کر مظایرین میں شدید غم وغصہ پایا گیا.مظاہرین نے غیر قانونی ٹیکس اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی .مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مختلف تنظیموں کے رہنماوُں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عائد کیے جانے والے ٹیکس صرف اور صرف غنڈہ ٹیکس ہے جو ایوان میں بیٹھے ہوئے جاہلوں کی شاہ خرچی کے لئیے خرچ کیے جائے گے.حکومت متنازعہ علاقے میں ٹیکس نافذ کر کے عالمی قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں.ہم تب تک ٹیکس نہیں دینگے جب تک عالمی قوانین کے تحت ہمیں حقوق نہیں دیتا.کے این ایم کے رہنماوُں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں جب وفاق چاہے قوانین بنا دیتی ہے جو علاقے کے موافق نہیں ہوتی اور جب ان کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے تو غدار کہہ کر زندانوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔ مظاہرین سے قراقرام نیشنل موومنٹ , عوامی جمہوری انقلاب,پیپلز پارٹی ,بی این ایس او,کھرمنگ اسٹوڈنٹس فیڈریشن,بی ایس ایف سمیت مختلف طلباء تنظیموں کے رہنماوں نے خطاب کیا۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد از جلد غیر قانونی ٹیکس کا خاتمہ کریں اور اسیر رہنماوں افتخار حسین.بابا جان,حسنین رمل سمیت دیگر قوم پرست و ترقی پسند سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا