اسلام آباد( پ،ر) گلگت بلتستان میں جاری ٹیکس مخالف تحریک میں شدت آگئی ہے ایک طرف گگت بلتستان کے تمام اضلاع میں شدید سردی اور مسلسل برف باری کے باوجود عوام اپنے بنیادی حقوق کیلئے سراپا احتجاج نظر آتا ہے دوسری طرف گلگت بلتستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی،اسلام آباد اور لاہور میں مقیم گلگت بلتستان کے یوتھ نے آج اپنے حقوق کیلئے پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج میں گلگت بلتستان حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی اور وفاق پاکستان سے گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر حقوق دئے بغیر زبردستی ٹیکس کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر مقررین نے گلگت بلتستان میں جاری عوامی تحریک کی میڈیا کوریج نہ دینے پر پاکستان کے الیکٹرانگ میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے قرادادوں کے مطابق ایک متنازعہ خطہ ہے لہذا مسلہ کشمیر کی حل تک کیلئے گلگت بلتستان کو آذاد کشمیر طرز پر بااختیار سیٹ دیا جائے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا