گلگت ( نامہ نگار) معروف سیاستدان گلگت بلتستان قانونی ساز اسمبلی کے سابق رکن و چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی سید رضی الدین رضوی دل کا دورہ پڑنے سے آج صبح گلگت میں انتقال کر گئے۔ سید رضی الدین رضوی گلگت شہر کے حلقہ نمبر ایک سے انتخابات میں حصہ لیتے تھے۔ 2013ء کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 1996ء کے انتخابات میں آپ تحریک جعفریہ پاکستان کے ٹکٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ آپ گلگت بلتستان کے معروف مذہبی رہنماء شہید ضیاءالدین رضوی کے چھوٹے بھائی تھے۔ مرحوم ان دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء کی حیثیت سے سیاسی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ سید رضی الدین ایک عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، آج صبح پڑنے والے دل کے دورے کے سبب وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ انکی وفات پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا