پشاور (نیوز آن لائن) پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس افسر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا،جس میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر اشرف نوراور گن مین شہیدجبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اشرف نور گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا ،دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی آواز سنی گئی،دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی،دھماکے میں اے آئی جی اشرف نور اور گن مین موقع پر شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
اُنکی میت کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سکردو لیا جارہا ہے سکردو میں انکا نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کیا جائے گا جبکہ اُنکی تدفین اُنکے آبائی گاوں سرمیک بلتستان میں ہوگی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا