انجمن تاجران سکردو کی جانب سے گلگت بلتستان میں غیرقانونی ٹیکسیز کی نفاذ کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان۔

0 0

سکردو (پریس ریلیز) انجمن تاجران سکردو کی جانب سے گلگت بلتستان میں نافذ کی جانے والی تمام ٹیکسوں بشمول ملازمین کے تنخواہ سے کٹنے والے ٹیکسز،موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے کاٹی جانے والے ٹیکسز سمیت تمام غیرقانونی ٹیکسز کے خلاف شٹرڈوان ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آج انجمن تاجران سکردو کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام سیاسی مذہبی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کے رہنماوں نے شرکت کی۔ آل پارٹیرکانفرنس کے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹیکس واپس لینے کا وعدہ کرنے کے باوجود آج بھی بنکوں سے کٹوتی جاری ہیں لہذا مکمل ختم کرنے کیلئے فوری طور پر نوٹفیکشن جاری کریں اور جب تک گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق نہیں ملتے اُس وقت تک کیلئے گلگت بلتستان میں کسی بھی قسم کی غیرقانونی ٹیکس نفاذ کرنے سے گریز کریں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت اگر 13 نومبر سے پہلے تمام قسم کے ٹیکسز کو کلعدم قرار دیکر نوٹفیکش جاری نہیں کرتے تو 13 نومبر سے پورے گلگت بلتستان میں غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کیا جائے گا اور اس ہڑتال کے نیتجے میں ہونے والا نقصانات کے ذمہ دار گلگت بلتستان کی حکومت پر عائد ہوگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website