نگر ( بیورو رپورٹ) آر ایچ سی چھلت میں گائینا کالوجیسٹ نہ ہونے کے سبب حاملہ خواتین کے لئے صورتحال نہایت تشویش ناک ہے رورل ہیلتھ سینٹر زچگی مسائل سنبھالنے کے لئے ایک سینئیر LHV کیء تعیناتی سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ، آر ایچ سی چھلت میں فوری طور پر ایک لیڈی ڈاکٹر کو تعینات کر کے علاقے کی کثیر آبادی کو بے موقع اضافی اموات سے بچائیں ۔نمبر دار طالب حسین صدر پی ایم ایل ن تحصیل شینبر چھلت کا بیان ۔ پی ایم ایل ن کے صدر نے اپنی زوجہ کے وفات پر محکمہء صحت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری مرحومہ زوجہ کو فوری طور پر اگر آر ایچ سی چھلت میں بہتر طبعی امداد دیا جاتا تو عین ممکن تھا کہ ایک زندگی بچ جاتی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتا ل ،گلگت میں بھی کوئی تسلی بخش علاج نہیں ہو سکی زچگی کے فوری بعد مجھے زچہ بچہ دونوں سے متعلق خیر خیریتی کی اطلاع دی گئی لیکن میرے مارکیٹ سے نومولود کے لئے ضروری سامان خرید کر واپس ہسپتال جا رہا تھاتو فون پرمیری بیگم بیوی متعلق اچاانک سیرئیس ہو نے کی اطلاع دی گئی ۔ DHQگلگت کے ڈاکٹروں کو چاہیئے تھا کہ میری مرحوم بیوی کا زچگی سے قبل ہی آپریشن کر لیتے لیکن ایس نہیں کیا گیااور زچگی کے فوری بعد انہوں نے آپریشن کس لئے کیا مجھے یہ سمجھ نہیں آیا۔ میں محمکہء صحت گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے درخواست کروں گا کہ آر ایچ سی چھلت نگر میں فوری طور کسی گائینا کالوجسٹ کو تعینات کرے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی فرائض منصبی کی ادائیگی اور مریضوں کے ساتھ روئیے سے متعلق نوٹس لیا جائے آر ایچ سی چھلت میں ایک سینئیر ایل ایچ وی کو گائیناکالوجسٹ بنا کر تعینات کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ محکمہء صحت ضلع نگر اور ضلع ہنزہ دونوں میں آر ایچ سی چھلت ضلع واحد ہیلتھ سینٹر ہے جہاں روزانہ سب سے زیادہ زچگیاں ہو جاتی ہیں ۔ رورل ہیلتھ سینٹر چھلت میں ایک ایل ایچ وی کو تعینات کر کے اس سے ڈاکٹر کی بھی ڈیوٹیاں لینا علاقے کی چالیس ہزار آبادی کے ساتھ بھیانک مذاق ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا