چھومیک فرول میدان میں سرکار نے درختوں کو اکھاڑ پھینک دیا علاقے کے عمائدین نے بڑا مطالبہ کردیا

0 0

سکردو (ٹی این این) سکردو دریا پار بلتستان یونیورسٹی کے بالمقابل بہت سارے درختوں کو نہ صرف اکھاڑا گیا ہے بلکہ بہت سوں کو توڑا کر پھینکا ہے ساتھ ہی ساتھ کئی بکرگوٹھ کو بھی اکھاڑ کر سامان غائب کیا ہے جوکہ آباؤ اجداد سے موجود تھے اس سلسلے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ سرکاری اہلکاروں نے اکھاڑ کر پھینکا دیا گیا ہے اہالیان چھومیک کے نوجوانوں جن میں علی محمد محمد حیدر اشرف حسین و محمد زاکر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ سرفہ رنگاہ شگر اور اہالیان چھومیک اولڈینگ کے مابین حد بندی تنازعہ ہے حدور پھلانگ کر درختوں کو اتنی بے دردی سے اکھاڑ پھینکنا قتل کرنے کے مترادف ہے جبکہ سرفہ رنگاہ شگر باؤنڈری پر ایک بھی درخت نہیں اکھاڑا ہے انہوں نے کمشنر بلتستان اور ڈی جی بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شگر کی مداخلت اور یکطرفہ طور پر عوامی درختوں کواکھاڑ پھینکنے والوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں ضلع سے ٹرانسفر کرکے انکوائری کریں اور ہماری تحفظات دور کریں تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website