مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہبار شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں

0 0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہبار شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں۔ پارٹی کے سینیئر رہنما عطا اللہ تارڑ نے ٹیوٹر پر ایک پیغام کے ذریعے بیگم شمیم اختر کی موت کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ بیگم شمیم اختر، نواز شریف کے ساتھ لندن میں مقیم تھیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں والدہ کی وفات سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ان کی اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بیگم شمیم اختر رواں برس 15 فروری کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئی تھیں۔اطلاعات کے مطابق ان کی میت کل پیر کو لندن سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website