گلگت( تحریر نیوز) کمشنر آفس گلگت میں یو ڈی سی کےخالی آسامیوں کیلئے لالک جان اسٹیڈیم میں ٹسیٹ کے دوران پولیس اہلکاراپنے منظور نظر افراد کو پیپر حل کرواتے رہے جبکہ دیگر امیدوار ان کا منہ دیکھتے رہ گئے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچاتے ہوئے میرٹ کی پامالی کرنے والوں کو بُری طرح بے نقاب کردیا۔
عوام نے کمشنر گلگت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیسٹ کو کینسل کرکے آرمی کی نگرانی میں دوباری ری شیڈول کریں ورنہ انصاف کے قتل کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور نااہل اورسفارشی سرکاری محکموں میں بھرتے رہیں گے۔ اس وقت پورے گلگت بلتستان کی سطح پر اچھے تعلیم یافتہ افراد کو سرکاری اداروں میں میرٹ کی پامالی نے شدید ذہنی اذیت کا شکار بنایا ہوا ہے اور اندوں ملک بہتر تعلیم حاصل کرنے کے بعد یہاں آنے کیلئے تیارہی نہیں۔
حکومت کو چاہئے کہ عوام دوست نعروں کے ساتھ عوام دوست ماحول بھی پیدا کریں تاکہ لوگ یہاں آکر اپنی دھرتی کی خدمت کر سکیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا