اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مریم نواز کے میڈیا سیل کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز کے میڈیا سیل کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے.ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے سرکاری خرچ اور کروڑوں اربوں روپے کی لوٹ مار کر کے ایک میڈیا سیل قائم کیا جس کے بعد اس میڈیا سیل کا ہیڈ کوارٹر پاکستان سے شفٹ کر کے دبئی لے گئیں.اس میڈیا سیل کے افراد نے ملک کے اداروں بالخصوص فوج اور عدلیہ پر کیچڑ اچھالنے کی ایک منظم مہم چلائی تھی .ان میں سے پانچ عدد افراد کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے. یہ وہ لوگ ہیں جو براہ راست ملوث ہیں . ان میں سے ایک میڈیا سیل فوج کو گالیاں دیتا تھا ، پولیس حراست میں گرفتار ملزمان نے اعتراف جُرم کیا ہے کہ ہم نے کس نے کہنے پر یہ کام کیا تھا.چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ یہ لوگ مریم نواز کو براہ راست خبریں دیتے تھے . جبکہ میڈیا سیل کے مزید چھبیس لوگوں کو بھی اس ضمن میں شناخت کیا گیا ہے جن کی گرفتاری بھی جلد ہو گی.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا