سکردو( ٹی این این) گلگت بلتستان کی نئی نسل جہاں سیاسی محرومیوں اور منجمد قومی تشخص کے حوالے پر مایوس نظر آتا ہے وہیں گلگت بلتستان کے دو علمی درسگاہوں کی تعلیم کش پالیسوں سے یہاں کا غریب طبقے کے سر پر مایوسی کا بادل منڈلا رہا ہے۔ اس وقت سوشل میڈیا ذرائع ابلاغ کے ایک وسیع پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر چُکی ہے جہاں پرہر شخص کو بغیر کسی سنسر شب کے اظہار رائے کا موقع ملتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پر عوامی رائے کی بنیاد پر مہذب معاشروں میں ادارے پالیسی تشکیل دیتے ہیں لیکن بدقسمتی سے گلگت بلتستان میں حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کوئی نئی بات نہیں۔ گلگت میں واقع قراقرم یونیورسٹی اپنی قیام سے لیکر آج تک سیاسی اور مذہبی تعصبات کا شکار رہے ہیں لیکن یونیورسٹی کو جدید اسلوب پر استوار کرنے کیلئے کوئی جامع پالیسی آج تک ترتیب نہیں دے پائے۔ یوں اس وقت گلگت بلتستان کی تاریخ کا پہلا یونیورسٹی تعلیم سے لیکر ملازمت کی بھرتیوں تک کے معاملے میں زبوں حالی کے شکار نظر آتا ہے جسکا کوئی پرسان حال نہیں۔
گزشتہ دو دنوں نے گلگت بلتستان کے دونوں یونیورسٹیز کے طلباء فیسوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ قراقرم یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اس معاملے کی ذمہ داری وفاقی اور مقامی حکومت پر ڈالتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ وفاقی یامقامی حکومت سے اگر پچیس ملین کی گرانٹ مل جائے تو فیسوں میں کمی ممکن ہے، بصورت دیگر یونیورسٹی کو چلانے کیلئے فیسوں میں اضافے کے علاوہ کوئی حل نہیں اُنکا کہنا تھا کہہم نے تمام فورمز پراس مسائل رکھا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اُنہوں نے میڈیا کو بتایا کہگزشتہ سال بورڈ علیحدہ ہونے کے باعث ادارے کو سوا کروڑ روپے کا خسارہ ہوااس کے باوجود بھی ہم نے فیس بڑھائے بغیر اب تک معاملات کو چلایا اور اس وقت بھی قراقرم یونیورسٹی میں جتنی کم فیس ہے اتنی کم فیس ملک کے کسی بھی یونیورسٹی میں نہیں ہے۔
دوسری طرف بلتستان یونیورسٹی بھی کچھ اس طرح کی صورت حال سے گزر رہا ہے بلتستان یونیورسٹی کے طلباء نے بھی فیسوں میں اضافے کے خلاف گزشتہ روز بھرپور احتجاج کیا لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی پالیسی بیان جاری نہیں کیا جبکہ سوشل میڈیا پر بلتستان یونیورسٹی کے حوالے سے عوامی حلقوں اور طلبہ تنظیموں میں شدید خدشات پایا جاتا ہے۔ بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر محمد نعیم خان کا بلتستان کے سیاسی معاملات میں مسلسل مداخلت اور یونیورسٹی کے دفتری اوقات میں سرکاری تقریبات میں مسلسل شرکات اور عوامی اجتماعات سے خطاب جیسے معاملے کو لیکر بلتستان کے یوتھ سراپا احتجاج نظر آتا ہے سوشل میڈیا پر لوگ صبح شام اُن کے خلاف احتجاج کرتے نظر آتا ہے۔ گزشتہ ہفتہ بلتستان اسٹوڈنٹس کے سالانہ کنونشن میں بھی پروفیسر نعیم خان کی سیاسی مصروفیات پر طلباء رہنماوں کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا لیکن کوئی ٹس سے مس تک نہیں ہورہا ہے۔
یاد رہے گلگت بلتستان کے ان دو جامعات میں ذیادہ تر اُن افراد کے بچے زیر تعلیم ہیں جو یا تو سرکاری ملازم ہیں یا مقامی سطح پر کاروبار کرتے ہیں غریبوں کے بچوں کیلئے یہ دونوں یونیورسٹیاں آج بھی مفت تعلیم فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتا ہے یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان میں چونکہ نجی سطح پر روزگار کے مواقع بلکل نہ ہونے کے برابر ہیں اس لئے غریبوں کے بچے پاکستان میں مختلف شہروں میں جاکر روزگار کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کرتے ہیں۔
قراقرم یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کی تعلیم کش پالیسوں سے غریبوں کے آرمانوں پر پانی پھیر گیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا