اسلام آباد(ٹی این این ) میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی آرڈیننس کے ذریعے گیس ڈیو یلپمنٹ سرچارج کی مد میں 208ارب معاف ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ۔وزیراعظم آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے حالیہ تنازعے پر شفافیت یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا اور اٹارنی جنرل کو جی آئی ڈی سی معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ آرڈیننس کا مقصد عدالت کے باہر مذاکرات کے ذریعے 50 فیصد رقم وصول کرنا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ عدالت جانے سے فیصلہ خلاف آنے کا بھی خطرہ ہے، سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی کو غیرقانونی قراردیا تھا اور وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست بھی خارج کردی تھی۔
وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ،208 ارب قرضے کی معافی کاآرڈیننس واپس ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا