شگر(ٹی این این) وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی شگر میں بن رہا ہے جوکہ خوش آئند بات ہے۔ شگر زندہ دلوں کی سرزمین ہے ۔ میں اپنے نام کیساتھ شگری لگانا پسند کرونگا۔انہوں نے نیشنل اپریکاٹ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کیلئے اراضی فراہم کرنے پر ہم اہلیاں شگر کے ممنون ہے یہ عظیم تعلیمی درسگاہ ضلع شگر کی حدود میں بن رہا ہے جوکہ اس خطے میں تعلیمی انقلاب برپا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی زرعی شعبے میں بہتری نئی نسل کو اس شعبے کی جانب راغب کرنے میں اپنا کردار اداکرسکتا ہے۔انہوں نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ زراعت کی جانب توجہ دیں ۔اللہ نے اس خطے کو بیشمار نعمتوں سے نوازا ہے ۔ ہمیں اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔یہاں کے پہاڑ ، گلیشئر ،سونا اگاتے زمین دریاء شائد ایسے نظارے دنیا میں کسی اور جگہ موجود ہوجو ہو۔
وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم خان نے مقامی شہریت کی خواہش کا اظہار کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا