کھرمنگ( ٹی این این) ضلع کھرمنگ کے موضع غاسنگ میں واقع ماڈل پرائمری اسکول محکمہ تعلیم کی نظروں سے بلکل ہی اوجھل نظر آتا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق نئے آنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر نے آج تک اس اسکول کا دورہہی نہیں کیا اور نہ ہی انسپکٹر آف اسکول کو اس اسکول کی صورت حال کا کچھ علم ہے۔ محکمہ تعلیم کی نااہلی کے سبب اس اسکول میں نظام تعلیم مسائلکے شکارہیں کیونکہ مذکورہ اسکول میں 60 طلباء اور پانچ کلاسوں کیلئے پہلے صرف چار استاتذہ تعین تھے جو اب کم ہوکر صرف تین رہ گیا ہے۔ ان تینوں اساتذہ کی جانب سے اپنی بساط کے مطابق اسکول میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے پرائیوٹ اسکولوں کے طرز پر اپنی مدد آپ کے تحت نظام متعارف کی ہوئی ہے لیکن ذیادہ طلباء ہونے اور اساتذہ کی سے شدید مشکلات درپیش ہیں۔ والدین کے مطابق اسکول میں موجود اساتذہ کا بچوں کو بہتر تعلیم دینے کے حوالے سے کوششیں اپنی جگہ قابل قدر ہے لیکن اس اسکول میں صرف تین کمرے ہیں اور یہاں جماعت اول سے پانچویں کلاس تک کی کلاسز ہوتی ہے اور مذکورہ میں علاقے کے غریب والدین نے پرائیوٹ اسکول نے بچوں نے نکال کر اس سکول داخلہ کی ہوئی ہے لیکن اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی مسلسل متاثر ہورہا ہے۔اہل علاقہ نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کھرمنگ محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لیں کیونکہ یہی شکایت صرف اس اسکول کا نہیں بلکہ منٹھوکھا واقع ماڈل پرائمری اسکول کی صورت حال سے بھی خراب ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔
ماڈل پرائمر ی اسکول ضلع کھرمنگ موضع غاسنگ محکمہ تعلیم کی نااہلی کا شکار،غریب والدین پریشان۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا