گلگت(ٹی این این نامہ نگار خصوصی)سوست میں ساوتھ کوریا سے تعلق رکھنے والی سیاح خاتون سوجی ہائن کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا محکمہ انسدادِ منشیات کے اہلکار عبدالقیوم ساکن مردان خبیرپختونخواہ کے خلاف وفاقی وزیر مملکت برائے انسدادِ منشیات شیر یار آفریدی نے سخت نوٹس لیے لیا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے این ایف کےاہلکار نےسوست میں کورین سیاح کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش تھی جس کے خلاف غیر مُلکی خاتون سیاح نے ایف آئی آر کی اندراج کیلئے سوست پولیس سٹیشن میں تحریری درخواست جمع کرائی تھی۔ سیاح کی درخواست پر سوست پولیس سٹیشن نے اے این ایف اہلکار عبدالقیوم کے خلاف زیر دفعات 354اور 342کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ بتایا یہ جارہا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو چکا ہے تا ہم ہنزہ نگر اور گوجال میں ناکی بندی کی گئی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کی گئی ہیں ۔
مردان سے تعلق رکھنے والے اے این ایف اہلکار کا سوست میں غیر مُلکی سیاح کے ساتھ جنسی ذیادتی کی کوشش، وفاقی وزیر سیخ پا۔
تصاویر: بشکریہ فیس بُک
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا