سکردو(نمائندہ خصوصی ٹی این این ) محکمہ تعمیرات عامہ کا چیف انجینئر ہوں میرے پاس بھی اختیارات ہیں چیف انجینئر نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو ہوا میں اڑا کر دوبارہ مشتہر کرنے کے بجائے مخصوص بنائے گئے پری کے مطابق ٹینڈر کرنے پر بضد تفصیلات کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ بلتستان کے چیف انجینئر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ارندو شگر روڈ سمیت دیگر اہم کاموں کے مخصوص بنائی گئی پری کو رد کر کے پری کوالیفکیشن کے عمل کو شفاف طریقے سے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے اب چیف انجینئر بلتستان ڈویژن نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے پرانی یعنی متنازعہ پری کو بحال رکھ کر ٹینڈر کرنے کی تیاری کر رہا ہے واضح رہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ تعمیرات عامہ میں ٹھیکوں کی بندر بانٹ کے حوالہ سے متحدہ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے کمشنر بلتستان کو تحریری طور پر شکایت کی تھی کمشنر بلتستان نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر سکردو کو نفس معاملہ کی تحقیقات کرنے کو کہا تھا جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے سپرٹینڈینگ انجینئر ڈاکٹر محمد نذیر کو کاغذات کے ساتھ طلب کیا گیا ڈپٹی کمشنر سکردو نے پیپرا کے قوانین کے مطابق معاملہ کی تحقیقات کے بعد مذکورہ ایس ای محمد نذیر کو کہا کہ آپ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر ایس ای دفاع کرنے میں نہ صرف ناکام رہا بلکہ تمام معاملے کو چیف انجینئر کے سر تھوپ کر خود پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ پری کوالیفکیشن کے عمل کو چیف انجینئر کے کہنے پر ترتیب دیا گیا تھا یاد رہے کہ چار سے پانچ پری ایسے ہیں جن میں صرف چھ سے سات افراد پر مشتمل ہے اس سلسلے میں متحدہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر حسین شیخ ناصر کربلائی حامد حسین کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹھیکوں کو سیاسی بنیادوں کے بجائے میرٹ پر تقسیم کیا جائے ہم سالانہ لاکھوں روپے پاکستان انجینئرنگ کونسل میں رینول کے مد میں پیسے جمع کرنے کے باوجود ہمیں میرٹ پر ٹھیکہ نہیں ملتا جبکہ جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے نو وارد ٹھیکیدار جن کا سیاسی اثر و رسوخ ہیں ان کے پاس کروڑوں روپے کا کام ہے جبکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہمیں پری میں رکھنے کیلئے اب ہمیں کمشنر بلتستان کو درخواست دینی پڑتی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے ہماری خدشات تحفظات کو ہم نےتحریری شکل میں کمشنر بلتستان کو پہنچا دیا ہے انہوں نے یقین دلایا ہے کہ محکمہ تعمیرات میں آپ لوگوں کے ساتھ زیادتی ہرگز ہونے نہیں دیں گے کچھ دنوں بعد صورتحال واضح ہو جائیں گے ۔
چیف انجینئر بی اینڈ آر اور کمشنر بلتستان کے درمیان شگر روڈ کو لیکر کیا چل رہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا