گلگت: (پ-ر) گلگت قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی ٹیم کی ملاقات. قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی نے بہترسالوں سے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی. قائد حزب اختلاف نے ہیومن رائٹس کمیشن کی وفد سے ملاقات کے دوران شیڈول فور،نیشنل ایکشن پلان اور اے ٹی اے کے غلط استعمال بارے بھی بریفنگ دی. تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع سے گزشتہ روز ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی ٹیم نے ان کی آفس میں ملاقات کی. ملاقات کے دوران قائد حزب اختلاف نے پورے گلگت بلتستان کی قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ناانصافیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے. جیل کا قیدی ہو یا عام انسان سب متاثر ہیں. شیڈول فور کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے. اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو شیڈول فور میں ڈال دیا جاتا ہے یا اے ٹی اے لگایا جاتا ہے. مناور جیل میں قیدیوں کے مسائل انتہائی درجے تک پہنچ گئے ہیں. انہوں نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی ٹیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی گلگت بلتستان کے عوام کی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں.
اپوزیشن لیڈر سے ہیومن رائٹس کمیشن کے وفد کی ملاقات،گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تفصیلی بریفنگ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا