چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام کا اہم پریس کانفرنس، گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔

0 0

اسلام آباد(ٹی این این) کشمیر کمیٹی کے چیرمین سید فخر امام نےنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا اعتراف کرلیا ۔
اُنہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے مسلسل سٹیٹ سبجیکٹ رول کی خلاف ورزیاں روکنے کے حوالے سے مطالبات جائز بلکل قرار دے دیا۔ اُنکا کہنا تھا کہ پاکستان کو گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مکمل معلومات لیکر ہی حتمی رائے دے سکوں گا کیونکہ یہ معاملہ بہت حساس نوعیت کا ہے حکومت اس حوالے سے غور کرنا چاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چنددنوں میںدو بار مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی نوعیت کا مسئلہ ہے،تنازع پر تصفیہ کے لئے سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سے بھی بات کریں گے۔اُنہوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سٹیٹ سبجیکٹ رول 35۔اے کے خاتمے سے متعلق ارادے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔اُنکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھرپور انداز میں ہر جگہ اجاگر کرنا چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ بھی اب اٹھ بیٹھے ہیں، افغانستان کا مسئلہ حل ہوتا ہے اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو خطہ میں امن نہیں آئے گا۔ اُنہوں نے بھارت کی جانب سے ہٹ دھڑمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ کشمیر متنازعہ خطہ ہے اور یہاں کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اپنی قسمت کا فیصلہ کریں گے لہذا جنوبی ایشاء میں پائیدار امن کیلئے مسلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے جس پر پاکستان نے ہمیشہ سے لچک کا مظاہرہ کیا ہے لیکن بھارت کشمیر کے مسلہ سے بار بھاگنے کی کوشش کرتا ہے جو اب ناممکن نظر آتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website