گلگت( تحریر نیوز) گلگت میں عاشورہ محرم کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل،شہر بھر میں فکس 100 کمیروں کے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پولیس کے 1200 سو جوان عاشورہ کے جلوس کی نگرانی پر مامور ہیں پولیس کے علاوہ رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاوٹس بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے. جبکہ پاک فوج کو بھی سٹینڈبائی رکھا گیا ہے.آئی جی گلگت بلتستان کا میڈیا سے گفتگو۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ پورے خطے میں 151 سے ذیادہ عاشورہ کے جلوس برآمد ہونگے اور ہر ضلع میں انتطامیہ سیکورٹی کے حوالے سے بلکل چوکس ہیں، شاہراہ قراقرم بھی 10 محرم الحرام کو مکمل بند کیا جائے گا. گلگت شہر میں جلوس کی نگرانی کے لئے دو ڈرون کیمروں کے علاوہ 100 فکس کیمرے سے کی جائے گی جلوس کے راستوں کی مکمل تلاشی لی گئی ہے اور دوکانوں کو سیل کردیا گیا ہے.
گلگت شہر میں عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس جامع امامیہ مسجد امامیہ سے صبح 8 بجے برآمد ہوگی. جو اپنے روایتی راستے گھڑی باغ،اتحاد چوک جماعت خانہ بازار ، ہسپتال روڈ، سے ہوتی ہوئی واپس خزانہ روڈ سے دوبارہ جامع امامیہ مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا. جلوس کے راستوں میں مختلف تنظمیوں کی جانب سے سبیلین لگائی ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا