سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کا شدید بحران،کھرمنگ غاسنگ تا ہلال آباد کے عوام نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔

0 0

کھرمنگ(ٹی این این) ضلع کھرمنگ غاسنگ تا ہلال آباد کے سرکاری اسکولوں میں ضرورت کے مطابق اساتذہ کی کمی سے تعلیم متاثر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسوقت غاسنگ سے ہلال آباد تک سے تعلق رکھنے والے سات قابل ترین اساتذہ دوسرے علاقوں میں تعین جبکہ غاسنگ سے ہلال آباد تک میں موجود پرائمری سے لیکر ہائی اسکولوں کم از کم 15 کے قریب اساتذہ کی کمی ہے جس سے علاقے کے اسکولوں میں پڑھائی کا نظام شدید متاثر ہورہا ہے۔ غاسنگ تا ہلال آباد سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیات نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو اس سلسلے میں احتجاجی خط بھی لکھا ہے جس کے مطابق غاسنگ تا ہلال آباد کے تمام اسکولوں سے قابل اساتذہ کو مہدی آباد لے گیا ہے جبکہ اس علاقے صرف دو اساتذہ کو اپنے علاقے میں خدمات کیلئے واپس لایا جارہا ہے۔ اہل علاقہ نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ غاسنگ تا ہلال آباد کے سرکاری اسکولوں کو درپیش مسائل کی طرف توجہ دیں اور اسی علاقے سےتعلق رکھنے والے تمام اساتذہ کو واپس اپنے علاقوں میں خدمات سرانجام دینے کا موقع دیں۔
متحدہ مجلس وحدت المسلمین ضلع کھرمنگ کے رہنما سید مبارک علی کاظمی نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اس علاقے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے اور اس علاقے تعلیمی مسائل کی طرف کوئی توجہ دینے والا نہیں لہذا محکمہ تعلیم کو چاہئے کہ اس ہم مسلے کی طرف توجہ دیکر مسائل حل کریں ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہوگا۔ دوسری طرف تعلیمی کمیٹی غاسنگ کے رہنما ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت مہدی علی بازرگان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اگر حکومت اس علاقے کے تعلیمی اور دیگر مسائل ایک ہفتے کے اندر حل نہیں کرتے تو علاقے کے عوام کو جمہوری اور آئینی حق ہے کہ اپنے مسائل کی حل کیلئے پُرامن احتجاج کریں ۔ اُنہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیمی کی جانب سے توجہ نہ دینے کی صورت میںعلاقے کے عوام اور طلبہ طالبات کو سڑک پر لایا جائے گا اور شاہراہ کھرمنگ حسن شہید چوک غاسنگ پر احتجاج ہوگا اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان کو مداخلت کیلئے مطالبہ کیا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website