اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کیلئے کوئی جگہ نہیں، پاکستان کا کالعدم تنظیم جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف آج جو کچھ ہو رہا ہے اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔برطانوی جرید ے کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، بھارت کے عام انتخابات سے قبل کچھ ہوسکتا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی ایک ہیجان زدہ شخص ہیں، وہ حملے سے دونوں ممالک کو جنگ کے د ہا نے پر لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعہ مودی حکومت نے جنگی جنون پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا، پلوامہ حملہ مودی کی مسلم مخالف حکومت اور مقبوضہ کشمیر میں ان کی سخت پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کالعدم تنظیم جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں، نئے پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف آج جو کچھ ہو رہا ہے اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے جس پر اس کے شکر گزار ہیں جب کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان چین کی کلائنٹ ریاست بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان آخری بار آئی ایم ایف سے رجوع کرے گا۔
پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی کالعدم جیش محمد سے کوئی تعلق ہے۔وزیر اعظم
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا