پی ٹی ڈی سی سکردو چیرنے کے معاملے پر بڑی خبر آگئی،محکمہ تعمیرات عامہ میں ہنگامی صورت حال۔

0 0

سکردو(ٹی این این) پی ٹی ڈی سی موٹل کی زمین چیر کر سڑک لے جانے کی کوشش ناکام۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سکرٹیرٹ کی جانب سے چیف سیکرٹری کولکھے گئے مراسلے میں حکم دیا ہے کہ پی ٹی ڈی سی موٹل کی زمین پر سے روڈ گزارنے کا کام فوری طور پر روک دیا جائے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے فوری طور پر نوٹس لیکر محکمہ تعمیرات کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ چھومیک پل کے لیے متبادل جگہ سے سڑک بنائی جائے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان سیکرٹریت کی جانب سے جاری حکم نامہ پر محکمہ تعمیرات کی نیندیں حرام ہوگئی اور ہنگامی بنیادوں پر متعلقہ عملہ کا اتوار کی چھٹی منسوخ کر کے ایک ہی دن میں سروے مکمل کیا۔ موجودہ سروے کے مطابق سڑک بننے سے نصف سے زائد آبادی کو فائدہ حاصل ہو گا اور مذکورہ پل سے شہر تک فاصلہ قریب ڈیڑھ سے دو کلومیٹر تک رہ جائیں گے جس کے سبب آمد و رفت میں آسانی مسافت میں اور وقت میں کمی آئے گی۔ حالیہ سروے ڈاک خانہ کے سامنے سے نیچے چھومیک کی جانب جانے والی سڑک سے کیا گیا ہے جوکہ انتہائی موزوں ہے پہلے بھی اسی جگہ سے سروے مکمل کیا گیا تھا تاہم سیاسی و بااثر لوگوں کی پلاٹ سے گزرانے کے لیے پی ٹی ڈی سی کی زمین کو چیر کر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم سیکرٹریت کی جانب سے ایک حکم نامہ پر مذکورہ لوگوں کے خواب اب چکنا چور ہوتے نظر آرہا ہےاوراس اہم فیصلے سےپی ٹی ڈی سی موٹل کی خوبصورتی متاثر ہونے سے بچ گئے۔
اس سلسلے میں سول سوسائٹی عمائدین چھومیک نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے فوری طور نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سیاحت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اس سلسلہ میں ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا پہلے ہی عندیہ دے چکا ہے جو کہ انتہائی حوصلہ افزا ہے موجودہ حکم نامہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %