کھرمنگ(ٹی این این) گلگت بلتستان بھر میں شدید برف باری کے بعد ہنگامی صورت کا حال اعلان کے باوجود ضلع کھرمنگ انتظامیہ اس حوالے سے بلکل لاعلم نظر آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کھرمنگ چونکہ ذیادہ تر نالہ جات پر مشتمل ہیں اور نالہ جات میں گرمیوں کے موسم میں بھی سڑکوں کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی قسم ہنگامی صورت سے نمٹنے کا کوئی انتظام نہیں۔اس سال گلگت بلتستان میں شدید برف باری پڑی ہے لیکن ضلع کھرمنگ انتظامیہ کے پاس ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے نہ ہی کوئی ایمبولنس سروس موجود ہے اور نہ ہی ریسکو 1122 کا ادارہ فعال ہے اور نہ ہی ابھی تک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کھرمنگ میں برف باری میں کسی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کریں اور کھرمنگ کے تمام یونین کونسل میں خصوصی طور پر ریسکو کی گاڑیوں اور موصلاتی نظام اور ٹیلی فون کی بحالی کو یقینی بنائیں۔
برف باری میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ضلع کھرمنگ میں کوئی انتظام نہیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا