اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ ہمارا رویہ تبدیل نہیں ہوا البتہ عمران خان کا یہی رویہ رہا تو ساتھ چلنا مشکل ہو جائے گا۔تحریک انصاف کی حکومت میں اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا نے چیئرمین پی ٹٰی آئی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج تک ٹیم نہیں بنا سکے، عمران خان کے پاس اچھی ٹیم ہوتی تو حالات نہ بگڑتے جب کہ حکومت کی جانب سے کسی بھی ایشو پر اتحادیوں سے مشاورت نہیں کی جا رہی۔
کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اندر مشاورت کی کمی ہے، عمران خان اتحادیوں سے مشاورت نہیں کرتے اور ان کے نیچے کے لوگ بھی مشاورت نہیں کرتے، دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان ہمارے تحفظات کو کیسے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی اتحادی کو وزارت دی ہے تو وزیر کو اختیار بھی دینا چاہیے، ہم دشمنی اور دوستی دونوں بھرپور نبھاتے ہیں، ہمارا رویہ تبدیل نہیں ہوا اور اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو ساتھ چلنا مشکل ہو جائے گا۔
واضح رہے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک پروگرام میں (ق) لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کی بات کی تھی جس کے بعد سے حکومت اور اتحادی جماعت میں تعلقات زیادہ اچھے دکھائی نہیں دیتے۔
مسلم لیگ (ق) کےاہم رہنما نے تحریک انصاف سےاتحاد ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا