ہنزہ( نامہ نگار) ایس پی ہنزہ اصف آمین اعوان کے زیر نگرانی ضلع بھر کے پولیس سربراہان، ہوٹل انڈسٹری اور مختلف انجمن امامیہ کے عہدیداران کے ساتھ خصوصی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہو اجس میں پولیس حکام سے مخاطب ہوتے ہوئے ایس پی ہنزہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ایمانداری، خلوص نیت اور ڈیوٹی کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے ڈیوٹی دینی ہوگی، اس دوران کسی قسم کی کوتاہی افسر ہو یا جوان برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی ہنزہ نے پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ دوران محرم الحرام بالا حکام اور محرم ڈیوٹی کے حوالے سے جہاں پر تعینات ہو نگے دن ہو یا رات مجالس ہو یا جلوس ڈیوٹی پر چوکس رہنا ہوگا کسی قسم کی کوتاہی پولیس افسران کی جانب سے ہوئی سختی سے محکمانہ کے علاوہ قانونی بھی عمل میں لائی جائیگی۔ اجلاس میں ہوٹل یونین کے عہداداروں سے مخاطب میں کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں ہوٹل ملکان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نگرانی رکھنے کے علاوہ ملکی ہو یا غیر ملکی سیاح کی برابر رجسٹریشن کی جائے تاکہ محرم الحرام کے دوران علاقے کے امن کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
انجمن امامیہ کے عہداروں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوس کے گزار گاہوں ہو یا مجالس حکومت کی جانب سے ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جائیگی تاکہ امن امان کے ساتھ محرم الحرام کا عشرہ گز جائے۔
محرم الحرام سیکورٹی اور امن امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس چوکس ہیں ، غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ ایس پی ہنزہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا