چلاس(محمدقاسم) ضلعی انتظامہ دیامر کا متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم آباد کاری کے حوالے سے مثبت پیش رفعت۔ڈیٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ نے متاثرین ڈیم کو نوید سنا دی۔اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کے متاثرہ گھرانہ فی چولہا پنتیس لاکھ روہے سے بڑھا کر سنتالیس لاکھ روپے مفت جبکہ رہایشی پلاٹ 17 مرلہ کی بجائے 18 مرلہ کی ساتھ اضافی 12 لاکھ روپے کا سپیشل پیکیج کو حتمی شکل دے کر چیف سکریٹری گلگت بلتستان نے عملدار کمیٹی برائے متاثرین دیامر ڈیم اور مہمند کمیٹی کے سپرد کر دیا۔جس سے متاثرین ڈیم میں پائی جانے والی محرومیوں کا ازالہ ہو جائگا۔انہوں نے کہا کہ8۔2007 میں واپڈا کی زیر نگرانی متاثرہ گھرانوں کی سروے کی گی جن کی تعداد 4228 تھی ان میں جانچ پڑتال کرنے کے بعد 4102 گھرانوں کی لسٹ مرتب کر دی صوبایی انتظامیہ کے جانب سے عملدار کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے 11 دسمبر 2018 کو متاثرین کی آبادکاری کے بارے کام کا با باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے متاثرین ڈیم کو تین آپشن پہ مشتمل فارم دئے گئے تھے جس کے مطابق پہلا آپشن 18 مرلہ پلاٹ کے لئے 1228 گھرانے دوسرا آپشن 10 مرلہ پلاٹ اور آضافی رقم کے لئے 1262 گھرانے اور کیش پےمنٹ رقم آپشن پہ 1512 گھرانوں نے اپنے فارم ضلعی انتظامیہ کے سپرد دو گواہوں کی تصدیق سے جمع کر دئے۔اس کے بعد آباد کاری کمیٹی نے صاف شفاف انداز میں اس پہ دن رات ایک کر کے کام کیا انہوں نے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم ایک پلٹ فام پہ جمع ہیں۔یہاں کے عوام کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ملکی سطح کا میگا منصوبہ کامیابی کیطرف گامزن ہے اس ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔اس ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے دیامر کے عوام کی قربانیوں کو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائیگا ۔۔۔۔
ڈی سی دیامر نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو بڑی خوشخبری سُنا دی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا