سابق وزیر اعظم پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب)ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

0 0

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آشیانہ کے بارے میں سب کو پتاہے کہ اس میں جان نہیں، لیکن الزامات کے حوالے سے جواب دے دیے ہیں۔ آئندہ سماعت پر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پرسماعت ہوگی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کالا قانون ہےاسے ختم ہونا چاہئے، ڈی جی نیب کا دعویٰ ہے کہ وہ مرد مومن ہیں لیکن شہباز کو ایک کیس میں بلا کر دوسرے میں گرفتار کیا گیا۔ اب شہبازشریف کیخلاف رمضان شوگر ملز کا کیس بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اور میری کابینہ پر الزامات لگائے لیکن باتیں کرنے اور پگڑی اچھالنے سے کام نہیں بنتا، کرپشن ہے تو سامنے لائیں۔ عمران خان اپنی کابینہ میں دیکھیں کرپشن نظر آئے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website