اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنما مولانا سمیع الحق کے قتل کے اہم ترین گواہ احمد شاہ کئی دن سے لاپتہ ہیں۔ احمد شاہ مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری اور ڈرائیور تھے، جو قتل سے قبل سب سے آخر میں مولانا سمیع الحق سے ملے تھے اور قتل کے بعد سب سے پہلے انہوں نے ہی مولانا کو زخمی حالات میں دیکھ کر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تھی۔ تفتیشی ادارے پہلے ہی مولانا سمیع الحق کی نعش کا پوسٹمارٹم نہ ہونے کو بڑی غلطی شمار کررہے تھے۔ میڈیا کی ایک رپورٹ میں بھی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ مولانا کے سیکرٹری احمد شاہ کو ممکنہ طور پر خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل سے قبل سیکرٹری احمد شاہ انہی کے ساتھ اکیلے موجود تھے اور مولانا کے کہنے پہ بازار گئے تھے، واپسی پہ مولانا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تھی۔ اس قتل کے بعد احمد شاہ اکوڑہ خٹک میں اپنے گھر میں رہائش پذیر تھے تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ چار دن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔ وہ مولانا کی زندگی میں آخری وقت تک ان کے ساتھ رہے اور ان کا موبائل فون بھی مسلسل بند مل رہا ہے جب کہ رابطہ نہ ہونے پر لواحقین اور قریبی حلقے تشویش کا شکار ہیں۔ سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ احمد شاہ سے تین چار دن سے رابطہ نہیں، پولیس اور کئی دیگر ادارے مقدمے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ممکن ہے ان میں سے کسی نے تفتیش کے لئے بلایا ہو۔ تھانہ ائیر پورٹ میں مولانا سمیع الحق کے حوالے سے درج مقدمے میں پولیس سے بھرپور تعاون کیا جارہا۔ ادھر راولپنڈی پولیس کے سینئر آفیسر کا کہنا ہے کہ پولیس نے سید احمد شاہ کو تحویل میں نہیں لیا جبکہ تفتیش آگے بڑھانے کے لئے ان کی سخت ضرورت ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا