وزیر پلاننگ اقبال حسن کے آبائی گاوں میں اساتذہ سرکاری اسکول ٹرانسپورٹ کمپنی کے طرز پر چلانے لگے۔

0 0

کھرمنگ (قاسم قاسمی)کھرمنگ وزیر پلاننگ اقبال حسن کے آبائی گاوں بوائز مڈل سکول ترکتی میں اساتذہ غیر حاضر.ٹرانسپورٹ کمپنی طرز پر سکول چلانے لگے۔اساتذہ ہفتے میں دو ، تین دن باریاں لینے لگے۔تفصیلات کے مطابق وزیر پلاننگ اقبال حسن کے آبائی گاوں ترکتی میں موجود بوائز مڈل سکول میں اساتذہ کے غیر حاضری معمول بن گئے۔جس سے طلبہ سمیت والدین سخت پریشان ہے۔والدین کے مطابق سکول اساتذہ خودساختہ باریاں لے کر سکول سے غائب رہتے ہیں جس سے بچوں کی پڑھائی سخت متاثر ہو رہے ہیں اساتذہ سکول کو ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرز پر چلا رہے ہیں طلبہ کے امتحان قریب ہے اس موقع پر اساتذہ کا غائب رہنا طلبہ کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔اساتذہ کے غیر حاضر رہنے پر کوئی ایکشن لینے والا نہیں ہے۔والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ذمہ دار اساتذہ کے خلاف کاروائی کیا جائے بصورت دیگر طلبہ کو لے کر سڑکوں پہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website