سکردو میں بجلی کے شدید لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ وی آئی پی کلچرل ہونے کا انکشاف۔

0 0

سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک) سکردو میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ وی ائی پی کلچرل کی وجہ سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے وی ائی پی سرکٹ پر ایک میگاواٹ بجلی چوبیس چوبیس گھنٹے بلاتعطل دی جاری ہے صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک تین میگاواٹ میں سے دو میگاواٹ سکردو کے شہریوں کو دو گھنٹے گھنٹے بھاری کے حساب سے جبکہ وی ائی پی سرکٹ کو ایک میگاواٹ اور شام پانچ بجے سے رات گیارہ بجے تک پوری سکردو کے مختلف محلوں کو بھاری بھاری ایک دن آن ایک دن بند رکھا کر چھ میگاواٹ میں سے پانچ میگاواٹ بھاری بھاری سے آن کرتے ہیں اور وی ائی پی سرکٹ کو ایک میگاواٹ ہر روز دی جاتی ہے ان کو رات کے اوقات بھی بھاری نہیں ایک میگاواٹ وی اپی سرکٹ پر دی جارہی ہیں پورا سکردو شہر میں رات گیارہ بجے کے بعد اندھیرے کا راج ہوتا شہریوں کو بجلی مکمل بند کرتے ہیں اور صرف ایک میگاواٹ بجلی ائی پی سرکٹ کو دی جاتی ہیں اور وی ائی پی سرکٹ میں شامل افراد کا لسٹ یہ ہیں حمید گڑھ ایریا میں کمشنر ڈپٹی کمشنر اسٹنٹ کمشنر ڈی ائی جی ہاوس اور جج صاحبان کے گھروں کو دی جارہی ہیں اور سکردو پبلک سکول اینڈ کالج ایریا میں عسکری افسران کے گھروں کو اور ڈویژن ایریا میں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان اور صوبائی سینئر وزیر و برقیات اور سکمیدان ایریا میں سابق وزیر اعلیٰ گورنر سیمت چند مذہبی قائدین کا گھر ان ایریاز میں موجود ہیں ان ایریاز کے گھروں کو ایریا کو چوبیس چوبیس گھنٹے بجلی بلاتعطل دی جاتی ہیں ان اسپیشل سرکٹ سے بااثر شخصیات نے بھی اپنے گھروں کو سپیشل لائن لیا ہوا ہے اور اسپیشل سرکٹ کی وجہ سکردو شہر میں بجلی کا پورا نظام خراب ہوا ہیں سکردو کے شہریوں نے ہمیشہ سے ان سپیشل لائنوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے مگر جو اج تک ممکن نہیں ہوسکا سکردو کے سول سوسائٹی کے کارکنوں نے اسپیشل لائنوں کو ختم نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی بھی دی ہوئی ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %