گلگت بلتستان بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا۔

0 0

سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک) دنیا بھر کی طرح پاکستان سمیت گلگت بلتستان بھر میںچہلم حسین علیہ السلام نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ بین المسالک ہم آہنگی کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ذوالجناح، تعزیہ اور علم کے ماتمی جلوس نکالے گے جس میں نوحہ خواں نوحہ خوانی اور عزادارں نبی آخر زمان کو اُن کے آل کا پرسہ دیا۔اس موقع مجالس عزا بھیہوئے جن میں علماء اکرام نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا اور امام حسین ؑ کی شہادت کا اصل مقصد کو اپنانے اور دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے مسلمانوں کی اتحاد واتفاق پر زور دیا۔
چہلم امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے سلسلے میں نکلنے والے جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے سے گلگت ،سکردو سمیت حساس علاقوں میںکسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی مانٹرینگ کیا اور آرمی سمیت گلگت شہر میں رینجرز کو بھی الرٹ کیا ہوا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %