انڈیا میں گلگت بلتستان کے بارےمتنازعہ کتاب کی تقریب رونمائی نے ہلچل مچادی، پاکستان مخالف سرگرمیاں تیز۔

0 0

راولپنڈی (ویب ڈیسک/سٹیٹ ویوز)بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں تیزی آگئی ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے ۔دوسری جانب بھارتی مصنف الوک بنسل نے گزشتہ دن گلگت بلتستان کے حوالے سے ایک کتاب شائع کی جس کی تقریب میں پاکستان کے خلاف شدید ہرزا سرائی کی گئی ۔ اس کتاب کا نام “Gilgit-Baltistan and Its Saga of Unending Human Rights Violations”کی تقریب رونمائی کی گئی۔
بھارتی مصنف الوک بنسل کی متنازعہ کتاب کے خلاف ایبٹ آباد میں مظاہرہ کیا گیا۔بھارتی مصنف کی جانب سے شائع کردہ کتاب میں گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا منفی پروپیگنڈہ کیا گیاہے۔ اس کتاب کی اشاعت پر ایبٹ آباد میں مصنف کیخلاف سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرےلگائے گئے۔۔
سول سوسائٹی نے بھارتی حکومت اور کتاب کے مصنف کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گلگت پاکستان کا حصہ ہے، بھارت منفی پروپیگنڈہ بند کرے۔ سول سوسائٹی نےزور دیا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش کسی صورت پاکستانی عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
یاد رہے یہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب سپریم کورٹ آف پاکستان میں یکم نومبر کو گلگت بلتستان کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے (اور یہ دن گلگت بلتستان کی یوم آذادی کا دن بھی ہے جب یہاں کے عوام نے مہاراجہ کشمیرکا بھارت سے الحاق کے خلاف بغاوت کی تھی) گلگت بلتستان کے عوام کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان کو تمام تر مسائل ایک طرف رکھ کر پاکستان میں شامل کریں ۔جبکہ دفتر خارجہ کی طرف سے حالیہ ہفتے میں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا حصہ تھا ہے اور رہے گا لہذا گلگت بلتستان میں بھی اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری ہونا باقی ہے۔ دوسری طرف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے سرتاج عزیز کمیٹی پر من عن عملدآمد کا مطالبہ کیا ہے جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے ایکٹ آف پارلمینٹ کے تحت حقوق نہ ملنے پر سیٹ سبجیکٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہوا ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website