کراچی( ویب ڈیسک) مسلم لیگ نون کے سنئیر رہنما نہال ہاشمی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاک فوج اور بھارتی اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے یقینی سمجھے جانے والے ملک کے دفاعی اثاثوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں لا حاصل قرار دیا تھا، انہوں نے اس حقیقت کو بھی نظر انداز کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا بلکہ اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے یہ اثاثہ جات تیار کیے ہیں۔
مسلم لیگ ن نے بھی نہال ہاشمی کے پاک فوج کے خلاف بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے اظہارِ لاتعلقی کردیا ہے۔نہال ہاشمی کی جانب سے پاک فوج اور ملکی اثاثوں کے خلاف ہرزہ سرائی پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے نہال ہاشمی کے موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہوتی ہے لہذا ایسی ہرزہ سرائی درست نہیں ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کے بعد سے نہال ہاشمی مسلم لیگ ن کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی اب تک ان کی پارٹی رکنیت بحال کی گئی ہے۔سابق وزیرقانون کا مزید کہنا تھا کہ اگر رکنیت بحال کی گئی ہے تو میرے علم میں نہیں ہے ، اگر وہ پارٹی رکن ہوئے تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
سخت لفظوں میں مذمت کرتے ھیں نہال ھاشمی کے اپنی پاک فوج کے خلاف ایسے خیالات ۔۔ pic.twitter.com/LNlQ7hPBwq
— Nusrat Sehar Abbasi (@nsabbasiOff) October 19, 2018
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا