اسلام آباد (ویب ڈیسک)میڈیا کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون کی تصدیق کے لیے 20 اکتوبر کی ڈیڈ لائن منسوخ کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ اراکین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان میں 80 فیصد لوگ استعمال شدہ موبائل استعمال کرتے اور خریدتے ہیں لہذا اس حوالے سے موثر قانون اور پالیسی بنائی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے پارلیمینٹیرینز کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد پی ٹی اے نے موبائل فون کی تصدیق کی تاریخ میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی ہے۔واضح رہے کہ ای سی سی اجلاس میں موبائل فون کی تصدیق کے لیے 20 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی گئی تھی جس کے بعد پی ٹی اے نے بھی واضح کیا تھا کہ 20 اکتوبر کے بعد پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فون کی فروخت اور استعمال ممکن نہیں رہے گا۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (PTA) نے موبائل فون کی تصدیق کیلئے دی گئی ڈیڈلائن منسوخ کردی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا