گلگت(پ،ر)عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے اُن کے دفتر میں ملاقات کیا۔ملاقات میں وفاق کی جانب سے ایل پی جی گیس سبسڈی سمیت دیگر مسائل پر عوامی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اُنہوں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ گلگت بلتستان کو آرڈرز ،پیکیجز، اور گرانٹس پر چلانے کی کوشش کی بھرپور مزاحمت کیا جائے گا۔ چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ گلگت بلتستان کیلئے کوئی بھی سیٹ اپ صرف ایکٹ آف پارلیمنٹ، آئین پاکستان میں ترمیم کےذریعے ہی ہمیں قابل قبول ہوگا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ گندم سبسڈی سے چھیڑ چھاڑ صوبائی اور وفاقی حکومت کو مہنگی پڑیگی اورعوامی ردعمل برداشت نہیں کر سکیں گے چونکہ یہ علاقہ ٹیکس فری ہے ۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فورا گھریلو صارفین گیس کے قیمتوں میں ٹیکسز کے چھوٹ کے ساتھ ساتھ گیس میں بھی سبسیڈی دی جائے بجلی کے پیداوار میں فوراً اضافہ کرنے کے لئے گلگت بلتستان میں توانائی کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے اور ملاقات میں اٹارنی جنرل کے سپریم کورٹ آف پاکستان میں گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے کیس میں نامعقول بحث پر شدید احتجاج کیا گیا۔گورنرراجہ جلال نے تمام مطالبات کو قوم کی آواز قرار دیتے مثبت کردار ادا کرنےکی یقین دہانی کرایا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا