کراچی( ویب ڈیسک) پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹریول مارٹ Pakistan Travel Mart 2018 کراچی میں جاری ہے جس کے دوسرے روز بھی شرکاء اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے میلے میں شرکت کی۔ ٹورزم مارٹ میں پاکستان بھر سے مختلف ٹوور آپریٹرز اور حکومتی اداروں کے زمہ داران نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کی نمائیندگی کی ۔
میلے میں گلگت بلتستان کا ثقافتی سٹال شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔ سٹال پر موجود نوادرات، ثقافتی اشیاء اور فوڈ سٹال پر موجود روایتی کھانوں کو میلے میں آنیو الے شرکاء نے بے حد سراہا ۔ سینئر صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ عاطف خان اور محکمہ سیاحت ، ثقافت ، یوتھ افئیرز اور آثار قدیمہ خیبر پختونخواہ کے حکام اور افسران نے بھی گلگت بلتستان کے سٹالز کا دورہ کیا اور گلگت بلتستان کے مختلف ٹوور آپریٹرز سے بھی ملاقات کی اس موقع پر وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان بھی موجود تھے جنہوں نے گلگت بلتستان کے وفد کا تعارف کرایا۔ سینئر وزیر اور دیگر حکام نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے درمیان سیاحت کے فروغ کے بارے میں ممکن مواقعوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ خیبر پختونخواہ کے حکام اور سینئر وزیر نے میلے میں گلگت بلتستان کا روایتی تلوار ڈانس اور ثقافتی شو بھی دیکھا۔ گلگت بلتستان کی متنوع ثقافت اور علاقائی خوبصورتی میں صوبے خیبر پختونخواہ کے وفد نے بھرپور دلچسپی لی اور فنکاروں کی بے حد پذیرائی بھی کی۔ ۔ شاندار میلہ تین دن تک جاری رہے گا جس میں میں رنگا رنگ تقاریب کا سلسلہ عوام کی بھرپور توجہ اور دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔۔ پاکستان ٹریول مارٹ میں صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان اور سیکریٹری محکمہ سیاحت عاصم نواز ٹوانہ سمیت کئی علاقائی ٹور آپریٹرز گلگت بلتستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مارٹ میں گلگت بلتستان کی دستکاری کے نمونوں پر مشتمل سٹالز بھی عوامی دلچسپی کا محور بن چکے ہیں۔ میلے میں شرکت کرنے والے افراد نے گلگت بلتستان کی مشہور دستکاری اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور فن کے ان نمونوں اور بنانے والے ہنر مند ہاتھوں کو بے حد سراہا ۔ دستکاری کے سٹالز اور گلگت بلتستان کے روایتی کھانوں کے سٹالز بھی محکمہ سیاحت کی جانب سے مارٹ میں قائم کیئے گئے ہیں۔ ٹریول مارٹ میں آنے والے شائقین اور سیاحوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان نے صوبے کے مشہور تلوار ڈانس ، علاقائی موسیقی اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں موجود متنوع و رنگا رنگ ثقافت پیش کرنے والے فنکار بھی ٹریول مارٹ میں گلگت بلتستان کی بھرپور نمائیندگی کر رہے ہیں۔ ٹریول مارٹ میں شریک مختلف طبقہ ہائے زندگی نے اس طرز کے میلوں کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب کے سبب عوام کو خصوصا ملک بھر کے مختلف خظوں کے افراد کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے۔ ٹریول مارٹ جیسے میلے کی بدولت ملکی ہم آہنگی میں بھی بھرپور اضافہ ہوگا، ساتھ ہی ساتھ پاکستان کا مثبت اور روشن چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر ہوگا جس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا