سکردو پولیس نے کواردو ریپ کیس کے معاملے میں جھوٹی خبر چلانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔

0 0

سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک) ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن سے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کے بات کرتے ہوئے کواردو ریپ کیس کے حوالے سے تفصیلات سے اگاہ کیا۔ اُنہوں کہا کہ جب سے سوشل میڈیا پھر سوشل میڈیا کی خبر کو اخبارات کی زینت بننے کے بعد پولیس نے اس معاملے کی نہایت ہی باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے کواردو جاکر فریقین سے بھی خصوصی ملاقات کی اور لڑکی کی والدین نے پولیس کو بتایا کہ اس معاملےمیں کوئی حقیقت نہیں ہے لڑکی کے ساتھ کوئی ذیادتی نہیں ہوئی ہے جبکہ لڑکے کے والدین پہلے ہی اس بات سے انکار کرتے رہے ہیں۔ اُنکا کہنا تھا کہ میڈیکل چیک اپ میں بھی لڑکی کے ساتھ ریپ کا کوئی ثبوت نہیں ملا لیکن ملزم ابھی بھی گرفتار ہیں اور اس حوالے سے مزید چھان بین جاری ہیں جس پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس نے اس حوالے سے منفی خبر چلانے والوں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کرنے والوں کے کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اور بہت جلد اس قسم کی غلط خبر سوشل میڈیا پر ڈالنے والے قانون کے سکنجے میں ہوں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website