شگر(نامہ نگار) ضلع کے درجہ ملنے کے باوجود میونسپل شگر فعال نہ ہوسکا ۔افرادی قوت سے یکسر محروم ادارہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مکمل ناکام ۔مشتہر پوسٹوں پر بھی تعیناتیاں نہ ہوسکا ۔امیدواروں کی جانب سے جمع ہونے والے کاغذات بھی سڑنے لگا تفصیلات کے مطابق ضلع کا درجہ ملنے کے باوجود شگر میں افرادی قوت سے محرومی کے باعث میونسپل کی کارکردگی صفر ہوکر رہ گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ میونسپل کی جانب سے دفتر بھی تیار کیا ہوا ہے اور دفاتر کو ضرورت کے پیش نظر چیف میونسپل آفیسر کی درخواست پر پوسٹوں کو کئی ماہ قبل مشتہر کردیا گیاتھا جس پر ہزاروں افراد نے درخواستیں بھی جمع کرادی تھی لیکن درخواست جمع ہو تقریبا ایک سال ہونے والا ہے لیکن ادارے کو تاحال ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کرکے اہل افراد کو بھرتی کرنے کے لئے نہ خود اجازت دے رہی ہے اور نہ محکمے کے مقامی زمہ داروں کو اس سلسلے میں کوئی اختیار دیا گیا ہے جس کے باعث جمع شدہ درخواستیں بھی سڑنے لگے ہیں اور نوجوانوں میں مایوسی بھی بڑ رہی ہے ساتھ ساتھ افرادی قوت سے یکسر محروم ادارے کی کارکردگی بھی صفر ہوکر رہ گئی ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا