نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگر میں یوم تہذیب و ثقافت ٹوپی شاٹی ڈے کے شایان شان انعقاد کے حوالے سے ضلعی اداروں کے تمام سربراہان کا اجلاس ،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے کی۔ اجلاس میں ضلع اداروں کے تمام سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اداروں کی جانب سے ٹوپی شاٹی ڈے کو پورے آب وتاب کے ساتھ منانے کے لئے اپنی اپنی تجاویز اور اقدامات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ضلعی اداروں کے سربراہان نے بتایا کہ ٹوپی شاٹی ڈے ہماری تہذیب و تمدن کا آئینہ دار ہے اسے ہر حال میں منانا ہمارے لئے قابل فخرہے ۔ ٹوپی شاٹی ڈے نہ صرف ہمارے آباو اجداد کی تہذیب اور بہترین روایت ہے بلکہ دنیا بھر میں ہمارے لئے ایک خوبصورت اور نایاب پہچان بھی ہے ۔ اس خوبصورت پہناوے اور پوشاک کو ہم اپنے سروں پر سجا کر نہ صرف خوشی محسوس کرتے ہیں بلکہ موسمی اثرات کے لحاظ سے بھی ہمارا یہ خوبصورت کلچر ہمیں محفوظ رکھتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نگر نے تمام سربراہوں کو ہدایت کی کہ اس دن کی مناسبت سے مرکزی تقریب راکا پوشی پر منعقد ہوگی جہا ں تمام اداروں کے سربراہ ایکدوسرے کو تحفے کے طور پر ٹوپی اور شاٹی کا تحفہ پیش کریں گے۔دیسی بیڈ باجے کی ٹیم کے ساتھ سکول کے طلبا ء غلمت بازار تک واک کریں گے ۔ بازار میں واک کے بعد راکا ویو پوائینٹ پر ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد شرکاء سے نگر کی قدیم ثقافت اور اس کی آج کے دور میں اہمیت پر اظہار خیال کریں گے ۔ راکا پوشی پر اانے والے سیاحوں کو بھیاس تقریب میں شامل ہونے اور نگر کے خوبصورت ثقافت اور ٹہزیب و تمدن سے آگاہ ہونیکا ایک بھر پور موقع بھی ملے گا۔ آکر میں ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے ضلعی اداروں کے تمام سربراہان سے خصوصی دلچسپی لینے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا