ضلع شگر انتظامیہ نے بھی ٹوپی شانٹی ڈے کو بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کردیا۔

0 0

شگر(عابدشگری) ضلع شگر میں 9مئی کو ٹوپی شانٹی ڈے بھرپور انداز اور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس دن ڈپٹی کمشنر شگر کی آفس سے حسینی چوک تک ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں تمام ضلعی اداروں کے سربراہوں اور مقامی عمائدین اور نوجوان شرکت کرینگے۔ڈپٹی کمشنر شگر کی ا ٓفس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم کفایت حسین نے کہا کہ ٹوپی اور شانٹی گلگت بلتستان کی ثقافت ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد ہماری ثقافت کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ گلگت بلتستان کی ثقافت دنیا کی خوبصورت ثقافتوں میں سے ایک ہے۔ اس ثقافت کو فروغ دینے کیلئے صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق ضلع شگر میں گلگت بلتستان کی ثقافتی دن ٹوپی شانٹی ڈے کو بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔اس دن تمام ضلعی اداروں کے سربراہاں ٹوپی اور شانٹی پہنچ کر واک میں شریک ہونگے۔ جبکہ مقامی نوجواناں اور سکولوں کے طلباء بھی واک میں شریک ہونگے۔ واک ڈی سی آفس سے حسینی چوک تک ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website