استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر عیدگاہ میں ایفاد پرجیکٹ ایس ایم ٹی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس۔پروجیکٹ کے حوالے سے اہم مشاورت۔

0 0

استور ( بیورو رپورٹ) استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر عیدگاہ میں ایفاد پرجیکٹ ایس ایم ٹی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سر سرپراست اعلی ایس ایم ٹی کمیٹی گووریکوٹ وزیر مشتاق احمد کے ہوا اجلاس میں نائب صدر نور اللہ،جنرل سیکرٹری غلام عباس،محمد ارشد،شاہ جہان،اصغر خان،نذیر احمد،محمد فقیر، پریس انفارمشن سیکرٹری سہیل خان سمیت دیگر ایس ایم ٹی کے عہدارن نے شرکت کیا اجلاس میں گوریکوٹ ایفاد پروجیکٹ کے زیر اہتمام تعمیر کیے جانے والا واٹر چینل کے حوالے سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ضلع استور کا سب سے بڑا گاوں گوریکوٹ ہے یہاں پر جو ایفاد پروجیکٹ کے زمہ دارن نے علاقے کی عوام کی دیرینہ خواہش اور اہم ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے واٹر چینل کی جو منظوری دی ہے اس پر ہم پوری گوریکوٹ کی عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس بات کی اپیل بھی کرتے ہیں کہ وہ اس پروجیکٹ کو فوری طور پر رن کرنے کے لیے فوری اور ہنگامی بنیادوں ہر کام کریں واٹر چینل کے مکمل ہونے کے بعد گوریکوٹ میں جو غیر آباد زمین ہے وہ بھی آباد ہوگی عوام کے لیے ان زمینوں سے بہت بڑا فائدہ ہوگا۔اجلاس میں آئیندہ کی میٹنگ کو بھی بہت جلد بلانے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر 5 مئی کو ایفاد کمیٹی کا آئیندہ اجلاس بلانے کا بھی باقاعدہ فیصلہ کیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website