گلگت(چیف رپورٹر) گلگت بلتستان صوبائی حکومت کے ترجمان کے لئے مسلم لیگ ن کے کوارڈینٹر حبیب الرحمن مضبوط امیدوار بن گئے ۔جی بی حکومت کے اہم وزراء اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے حبیب الرحمن عرف شاکا کو ان کے پارٹی کے لئے شاندار خدمات پر صوبائی ترجمان بنانے کے لئے مشورہ دے دیا۔مسلم لیگ ن کے زرائع کے مطابق حبیب الرحمن شاکا نے گلگت بلتستان میں پارٹی کے مشکل وقت میں پارٹی کو میڈیا میں زندہ رکھا اور دن رات پارٹی کے لئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لایا جس کی وجہ سے صوبائی ترجمان کے لئے حبیب الرحمن سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہے ۔اس حوالے سے اہم مسلم لیگی رہنماوں نے وزیر اعلی سے حبیب الرحمن شاکا کو صوبائی ترجمان کے لئے رائے دی ہے جس پر وزیر اعلی کی کچن کابینہ کی اکثریتی رائے بھی شامل ہے باخبر زرائع کے مطابق اس حوالے سے اندرون خانہ اس حوالے سے اہم مشاورت جاری ہے اور بہت جلد حبیب الرحمن شاکا کو گلگت بلتستان حکومت کا ترجمان مقرر کرنے کے حوالے سے ائندہ چند روز میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔جس پر ن لیگ گلگت بلتستان کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑی ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا