چلاس ( راجہ دانش ) ڈویژنل کمشنر دیامر استور سید عبدالوحید شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر فقیر اللہ آج گوہر آباد ہائی سکول تعلیم دوست پالیسی ایجوکیشن انرولمنٹ سرمنی کا انعقاد گوہر آباد کے تاریخی اقوام اور ذاتی لگن سے ہائی سکول گوہر آباد میں بڑی تعداد میں عمائدین نمبردارن سیاسی سماجی تنظیموں نے شمولیت کی یاد رہے دو اپریل سے دیامر میں تعلیمی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر سے ایجوکیشن انرولمنٹ کا سلسلہ شروع کیا ہے اس نتیجے میں دیامر سے ایک مہینے کے قلیل مدت میں داریل سے 15 سو کے قریب تانگیر سے 19 سو جبکہ گوہر آباد سے 17 سو بچوں بیچوں نے داخلہ لیا کمشنر دیامر استور نے ہائی سکول میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیامر میں تعلیمی پسماندگی کو ختم کرے گے اور یہاں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے اب دیامر میں کوئی گھر تعلیم سے خالی نہیں رہے گا دیامر کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور دیامر کو تاریکی سے نکال کر روشنیوں کے راستوں پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے کمشنر دیامر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت بچیوں کی بڑی تعداد سکولوں میں داخلہ لے رہی ہے ہوم سکولوں میں بچیاں داخلوں کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کو باقاعدگی فون بھی کرتی ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر فقیر اللہ ہیڈ ماسٹر حاجی فرص خان اور رجی ولی خان خورشید عام نوشاد عالم مولانا اشرف خان و دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہا محکمہ تعلیم دیامر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور کوالٹی ایجوکیشن سکولوں میں کمرے پانی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور کمشنر دیامر کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا کہ اس پسماندہ علاقوں کا دورہ کر کے یہاں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا