شگر میں اپینڈکس کی بیماری وباء کی شکل اختیار کرگیا۔ مرض میں مبتلاء افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ۔

0 0

شگر(عابدشگری)شگر میں اپینڈکس کی بیماری وباء کی شکل اختیار کرگیا۔روزبروز اس مرض میں مبتلاء افراد کی تعداد میں ہوشرباء اضافہ ہورہے ہیں۔علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء پیدا۔شگر وزیرپور،چھورکاہ اور الچوڑی میں درجنوں افراد روزانہ اس مرض میں مبتلاء ہوکر آپریشن کروانے پر مجبور،ڈی ایچ کیو سکردو میں شگر سے تعلق رکھنے والے اپینڈیکس مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہے ہیں۔ ایک بیڈ پر کئی کئی مریضوں کو رکھنے کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق ضلع شگر کے علاقہ گلاب پور ،وزیر پور، چھورکاہ اور الچوڑی میں اپینڈکس کی بیماری وباء کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اب تک کئی سو افراد اس مرض میں مبتلاء ہوکر آپریشن کرواچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس مرض میں مبتلاء زیادہ تر مریضوں کا تعلق ایک ہی خاندان اور نوجوان لڑکیوں پر مشتمل بتایا جاتا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو میں زیادہ تر اس مرض میں مبتلاء افراد کا تعلق شگر کے انہی علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔اور روازنہ کی بنیاد پر انہی علاقوں سے درجنوں مریض آپریشن کیلئے سکردو ڈی ایچ کیو کا رخ کررہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website