استور(سبخان سہیل) استور میں گزاشتہ پندرہ سے بیس سالوں سے زیر التوء پروجیکٹس پر کام نہیں کرنے والے ٹھیکداروں کے خلاف جو کمشنر دیامر استور سید عبدلواحید شاہ نے ایکشن لیا ہے وہ انتہائی قابل تعریف ہے ۔دیامر استور ڈویژن کے کمشنر نے جو اقدام اُٹھایا ہے ہم اس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سنیر رہنما ایڈوکیٹ سمیع اللہ کی صحافیوں سے گفتگو۔ انھوں نے مزید کہا کہ ضلع استور بیمارپرجیکٹس کا قبرستان بنا ہوا ہے ایسے میں کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ نے جو جرات مندانہ فیصلہ کیاہے۔ اور ہم اس بات کی بھی امید کرتے ہیں کہ اب جو پانچ دن کی نوٹس جاری ہوئی ہے اس کے بعد ان تمام ٹھیکداروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ استور میں سیاسی اثر رسوخ کی بنیاد پر پہلے ٹھیکے تقسم کئے بعد میں ان کو ایڈونس میں رقم کی ادئیگی بھی کی گئی جس کے نتیجے میں پندرہ ، بیس سالوں سے ایک ایک پروجیکٹ زیر التوء ہے ۔ کمشنر دیامر استور کے خلاف ایک لابی ذاتی مفادت کی خاطر عوامی مسلہ بنانے کی بے بنیاد کوشش کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔کمشنرسید عبدلوحید شاہ جس ایمانداری کے ساتھ کام کررہا ہے اس پر استوری قوم ان کے مشکور ہیں ہم اس نیک اور اہم کام میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور استور کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے جن بندوں کا نا تو سیاست میں کوئی وجود ہے اور ناتو علاقے کی عوام کی خدمت میں کوئی کردار ہے وہ لوگ اپنے آپ کوپوری استوری قوم کے رہنما و لیڈر سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت کا دور سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔
زیر التوء پروجیکٹس پر کام نہیں کرنے والے ٹھیکداروں کے خلاف کمشنر دیامر استورکا ایکشن لینا خوش آئند بات ہے۔ رہنما تحریک انصاف
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا