پاکستان تحریک انصاف دیامر اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن دیامرکا سالگرہ منایا گیا۔

0 0

چلاس(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف دیامر اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن دیامر ڈویژن کی جانب سے ضلعی سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں عہداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔آئی ایس ایف دیامر ڈویژن کے صدر عابد حسین چلاسی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 22 سال پہلے عمران خان نے جس تحریک کا آغاز کیا تھا وہ آج بڑی سیاسی قوت ،مظلوم اور محروم طبقات کی آواز بن گئی ہے ۔چیرمین عمران خان نے سیاست کا رخ تبدیل کرکے مورثی سیاست قومی وسائل کی لوٹ مار اقربا پروری کرپشن لوٹ مار اور اقتدار پر چند خاندانوں کی اجاہ داری کا خاتمہ کرکے عوام میں سیاسی شعور پیدا کر دیا ہے ۔اس موقع پر آئی ایس ایف کے رہنماوں محمد اسماعیل،اجمل بھٹی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website