ضلع نگر سے راولپنڈی اسلام آباد کیلئےروزانہ کی بنیادپربس سروس کا آغاز کردیا گیا۔

0 0

نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگر چھلت ٹائون سے کے ٹو ٹریولز سروس نے اسلام آباد پنڈی ڈیلکس بس سروس کا آغاز روزانہ کی بنیادپر کریم سینٹر سے ۱۱بجے صبح نکلا کریگی۔ ضلع نگر اور ہنزہ کے نشیبی علاقوں کی علاقے کی عوام نے K2 ٹریولز کی سروس کو گھر کی دہلیز پر ایک احسن اور قابل تعریف اقدام قرار دیا ۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ k2ڈیلکس بس سروس چھلت ٹائون سیشروع کرنے سے ہنزہ اور نگر کے نشیبی علاقے جن میں ناصر آباد،خانہ آباد،مایون ،پسن مناپن،غلمت ،نلت تھول جعفرآباد اور سکندر آباد کے علاوہ ضلع نگر کی سب سے بڑی تحصیل چھلت کی تیس ہزار اور مضموعی طور پر پچاس ہزار کی آبادی کو این کے قریب ترین علاقے میں پنڈی اسلام آباد جانے کے لئے اچھی اور معیاری سروس دستیاب ہو گئی۔ عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ہمیں پنڈی اسلام آباد سفر کے لئے ٹکٹ ساٹھ کلومیٹر دور گلگت یا ہنزہ جا کر کسی ناپسندیدہ نشست حاصل کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا ۔وقت ضایع ہونے کے ساتھ کوئی اچھی نشست بھی دستیاب نہ ہونے سے ۲۴ گھنٹے کے طویل مسافت میں انتہائی تکلیف برداشت کرنا پڑتی تھی لیکن اب یہ تمام مسائل کے ٹو ڈیلیکس بس کی سروس شروع ہونے پر خاتمہ ہو گیا ہے۔ اب بغیر کسی رکاوٹ و پریشانی کے مین راجہ بازار میں قائم K2ٹکٹ دفتر سے حاصل یا بک کرایا جا سکتا ہے ۔ عوامی حلقوں نے یہ بھی بتایا کہ چھلت ٹائون سے پنڈی پیر ودھائی تک اور پیرو دھائی سے چھلت ٹائون کریم سینٹر تک کا سفر سستا ہونے کے ساتھ ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے گلگت یا ہنزہ جاکر ضایع کرنے قیمتی وقت اور سرمایہ کا بچایا جا سکتا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website