لاہور(ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب و مرکزی رہنماء تحریک انصاف ملک غلام مصطفٰی کھر نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ وقت کی ضرورت ہے، کیونکہ آبادی بہت بڑھ گئی ہے، سرائیکی صوبے کا نام سرائیکستان ہونا چاہئے کیونکہ یہ نام خوبصورت بھی ہے اور آئیڈیل بھی ہے، یہ نام کسی لسانیت کو جنم نہیں دیتا کیونکہ یہ لفظ ادیبوں، صحافیوں، سیاست دانوں اور سرائیکی وسیب میں رہنے والے سب لوگوں کی مشترکہ آواز ہے، ملک غلام مصطفٰی کھر نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف سرائیکی قوم کو ضرور شناخت دے گی، انہوں نے عمران خان صاحب کو سرائیکی صوبہ بنانے کی گزارش کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ضرور سرائیکی قوم کو صوبے کا تحفہ دے گی، سرائیکی صوبہ اور کالا باغ ڈیم پاکستان کیلئے اہم ہیں، کالا باغ ڈیم بننے سے پاکستان میں غربت ختم ہو جائے گی بلکہ پاکستان سپر پاور بن جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ دونوں کام انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ الیکشن جیت کر ضرور کرے گی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا