شگر(پ ر)ڈپٹی جنرل سکریٹری PTI شگر کراچی ڈویڑن سید عبدالوہاب شگری نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے روایتی سیاست کو ختم کیا جائے۔جب تک روایتی سیاست چلتی رہے گی غریب عوام باریوں میں پیستے رہیں گے۔شگر کی تاریخ ہے کہ ہمیشہ حکومت مخالف سمت جتوائی ہے جو ہمارے لئے اچھی ثابت نہیں ہوئی الیکشن کے وقت ووٹ کا استعمال صحیح جگہ ہو تو انصاف اور حقوق کا ملنا بھی مشکل نہیں ہوگا ہمارے وہاں ہمیشہ ہمارے بڑے ہمارے ضمیر کا فیصلہ کرتے ہیں اور انکی مرضی سے ووٹ کا استعمال ہوتا ہے نا ماننے کی صورت میں قطع تعلق کا خطرہ ہوتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے ہر کسی کو ووٹ ڈالنے کی آزادی حاصل ہونی چاہئے۔ عوام جذبات میں آکر فیصلہ نا کریں اپنے اور بچوں کے مستقبل کی فکر کو دل میں ضرور رکھیں تاکہ اپنے سلیکشن پہ افسوس ناہو۔اب شگر کی عوام کو انجنیئر عدیل صاحب سے بہت سی امیدیں جڑی ہیں امید ہے وہ توقعات پر پورا اتریں گے۔شخصیت کی کہانی اور باتیں بہت ہوئیں اب تبدیلی اور عدل کی باتیں ہونگی اور عملی مظاہرہ بھی کریں گے۔غریب اور لاچار عوام کو دیکھ کر خون کھولتا ہے لیکن آج تک کچھ نا کرسکا۔اب عوام کی نگاہیں عدیل شگری کی طرف ہیں انہی کے کاروان کا حصہ بن کر کچھ کر دکھائیں گے۔عدیل شگری نے کاروبار کی بجائے شگریوں کے لئے اپنے وقت کی قربانی دے رہے ہیں ایسے لوگ صدیوں میں ایک جنم لیتے ہیں عوام سے اپیل ہے انکی جذبات کی قدر کریں یہی ایک امید ہے۔
جب تک روایتی سیاست چلتی رہے گی غریب عوام باریوں میں پستے رہیں گے۔ رہنما تحریک انصاف
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا