نگر ( اقبال راجوا) صوبیدار(ر) شمشیر علی انجمن تاجران چھلت شینبر کے صدر اورزوار عارف حسین فنانس سیکریٹری، جنرل سیکریٹری عباس علی، سیکریٹری اطلاعات فدا حسین منتخب کر لئے گئے ۔ انجمن تاجران شینبر چھلت نگر کے صدر صوبیدار ر شمشیر علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام دکاندار برادی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے صدر اور اور میرے لئے ایک اچھی کابینہ کے ارکان کا انتخاب کیا ۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنے مدت صدارت میں ہر ممکن کوشش کرکے دکانداروں کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔ اس سلسلے میں انجمن تاجران کی عمومی میٹنگ میں اٹھائے گئے تمام ایشوز کے حل کے لئے اگلے ہفتے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد سے ملاقات کروں گا۔ مجھے یقین ہے کہ ڈپٹی کمشنر نگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کے لئے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔انہوں نے مذید بتایا کہ انجمن تاجران ملکر تمام مارکیٹوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی مدد آپ بھی کوشش کرتی رہے گی۔ ابتدائی طور پر بازار میں پبلک لاٹرین کے قیام اور بازار سے کچرہ صفائی کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے جس پر عملدرآمد اگلے کچھ دنوںمیں شروع کی جائے گی۔ انہوں نے تاجر برادری اور مین مارکیٹ میں قائم نجی و سرکاری دفاتر سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ٹائون ایریاء کی خوبصورتی اور ماحول کی صفائی کے لئے ان کی معاونت کریں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا